Author Topic: سری لنکا Ú©ÛŒ نو وکٹوں سے جیت  (Read 1288 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email
سری لنکا کی نو وکٹوں سے جیت
سری لنکا نے کینیا کو 9 وکٹ سے ہرا دیا
کینیا
سری لنکا
رنز فی بلے باز
100 50 0

    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *

آل آؤٹ
8 Odhiambo not out 8
آل آؤٹ
8 Odhiambo 8 not out
142 آل آؤٹ
ایکسٹرا 19 (3 نو بال 9 وائیڈ 1b 6 لیگ بائیز)
3.3
موجودہ رن ریٹ
N/A
مطلوبہ رن ریٹ
سری لنکا 146/1 (18.4 اوور)
7 بقیہ اوورز

رنز فی بلے باز
100 50 0

    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *
    *

بیٹنگ
1 Tharanga not out 67
3 Sangakkara not out 27
بیٹنگ
1 Tharanga 67 not out
146/1
ایکسٹرا 8 (1 نو بال 7 وائیڈ)
8.1
موجودہ رن ریٹ
0.0
مطلوبہ رن ریٹ
کینیا 142
32 بقیہ اوورز 0 درکار رنز

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ
تازہ ترین سکور اور گروپ ٹیبلز کے لیے آپ کے پاس جاواسکرپٹ ہونا چاہیئے

دسویں کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے میں کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں سری لنکا نےکینیا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس میچ کی خاص بات سری لنکا کے فاسٹ بولر ملنگا کی ہیٹ ٹرک تھی۔ انہوں نے کُل چھ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ مین آف دی میچ بھی قرار پائے۔

وہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے بولر ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ مقابلوں میں دو ہیٹ ٹرک کی ہیں۔

کینیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس کی پوری ٹیم چوالیسویں اوور میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس کے جواب میں سری لنکا نے یہ ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کلِک تفصیلی سکور کارڈ

کلِک میچ کی تصاویر

سری لنکا کو پہلا نقصان 72 کے مجموعی سکور پر ہوا جب دلشان چوالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے آٹھ چوکے مارے۔ ان کو اوٹیانو نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعد تھرنگا اور سنگاکارا نے مزید کسی نقصان کے بغیر ٹیم کو فتح دلوا دی۔

انہوں نے ہدف انیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔ تھرنگا نے 67 اور سنگاکارا نے ستائیس رنز بنائے۔

اس سے قبل کینیا کو دوسرے ہی اوور میں نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مورس آؤما ایک رن بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ ان کو کلاسکرا نے آؤٹ کیا۔

کینیا کی دوسری وکٹ آٹھ کے مجموعی سکور پر اس وقت گری جب واٹرز تین رنز بنا کر ملینگا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

کینیا کی جانب سے کالنز اور ڈیوڈ نے اننگز کو سنبھالا اور 94 رنز کی شراکت کی۔
ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک

    * 1983ØŒ چیتن شرما، بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
    * 1999ØŒ ثقلین مشتاق، پاکستان بمقابلہ زمبابوے
    * 2003ØŒ چمندا واس، سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش
    * 2003ØŒ بریٹ لی، آسٹریلیا بمقابلہ کینیا
    * 2007 ،لستھ ملنگا، سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ
    * 2011ØŒ کیمار روچ، ویسٹ انڈیز بمقابلہ نیدرلینڈز
    * 2011ØŒ لستھ ملنگا، سری لنکا بمقابلہ کینیا

کالنز نے سو گیندوں میں 52 رنز سکور کیے جس میں چار چوکے شامل تھے۔ ان کو ملنگا نے آؤٹ کیا۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ٹکولو تھے جن کو میتھیوز نے آؤٹ کیا۔ ٹکولو نے سات رنز بنائے۔

کینیا کی پانچویں وکٹ ایک سو ستائیس کے مجموعی سکور پر گری۔ ڈیوڈ ابایا جنہوں نے کالنز کے ساتھ مل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کی وہ 51 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ان کو مرلی دھرن نے آؤٹ کیا۔ ڈیوڈ نے ایک سو چھ گیندیں کھیلیں اور تین چوکے مارے۔

گروپ اے کی یہ دونوں ٹیمیں اپنا تیسرا میچ کھیلیں گی۔ کینیا نے اپنے پہلے دونوں میچ ہارے ہیں جبکہ سری لنکا کو ایک میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک سو اٹھائیس کے مجموعی سکور پر کمادے آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے ایک رن بنایا اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔

تھرنگا نے بارہ چوکوں می مدد سے 67 رنز سکور کیے

مشرا بھی زیادہ دیر ٹِک نہ سکے اور 137 کے مجموعی سکور پر مشرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ ان کو ملینگا نے آؤٹ کیا۔

ملینگا نے اپنی چوتھی وکٹ اس وقت لی جب انہوں نے اونگوندو کو صفر پر آؤٹ کیا۔

ملینگا نے اپنا پانچواں شکار نگوچے کو بنایا۔ وہ بھی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ملینگا نے آخری کھلاڑی کو بھی آؤٹ کر کے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ملینگا نے سات اعشاریہ چار اوورز میں 38 رنز دیے اور چھ وکٹیں حاصل کیں۔

کلاسیکرا، میتھیوز اور مرلی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سٹیڈیم میں اس سے قبل 95 ایک روزہ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے ایک میچ برابر رہا تھا۔ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 56 میچ جیتے جبکہ دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے 33 میچ جیتے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ایک روزہ درجہ بنگی کے مطابق سری لنکا چوتھے اور کینیا تیرہویں پر ہے۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا پانچ بار ہوا ہے جن میں سے چار میچ سری لنکا اور ایک میچ کینیا نے جیتا ہے۔


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male