Author Topic: اعلان Ú©Û’ بعد ڈیویز Ú©ÛŒ حمایت  (Read 1294 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email



اعلان کے بعد ڈیویز کی حمایت

انگلینڈ کے وکٹ کیپر سٹیون ڈیویز کے اس اعلان کے بعد کہ وہ ہم جنس پرست ہیں انہیں کھلاڑیوں کی زبردست حمایت حاصل ہوئی ہے۔

انگلینڈ کے کوچ اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ انہیں سٹیون ڈیویز کے جنسی میلان کے بارے میں اس اعلان سے کچھ وقت پہلے ہی اس بات کا علم تھا۔ ’سٹیو کی نجی زندگی سے ہمارا کوئی سروکار نہیں، یہ ان کا اپنا معاملہ ہے۔ ‘

اینڈی فلاور کا کہنا ہے کہ ان کے ہم جنس ہونے کا ان کے بین الاقوامی سطح پر اعلیٰ ترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انگلینڈ میں پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وکرم سولنکی کا کہنا ہے کہ سٹیون ڈیویز کو کرکٹ کھیلنے والے تمام ساتھیوں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

انگلش کاؤنٹی سرے کی طرف سے کھیلنے والے چوبیس سالہ سٹیون ڈیویز پہلے پروفیشنل کھلاڑی ہیں جنہوں نے کھلے بندوں اعلان کیا ہے کہ وہ ہم جنس ہیں۔

’میں جو ہوں اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں اور میں کھلے عام اس کا اظہار کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔‘


Pakistan Zindabad




Offline King

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1652
  • Reputation: 4
  • Gender: Male