Author Topic: دل درد سے بسمل Ú©ÛŒ طرح لوٹ رہا ہو  (Read 2591 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline OLD MEN

  • Full Member
  • *
  • Posts: 396
  • Reputation: 0
  • Gender: Male
دل درد سے بسمل کی طرح لوٹ رہا ہو
سینے پہ تسلی کو تیرا ہاتھ دھرا ہو

کیوں اپنی گلی میں وہ روادار صدا ہو
جو بھیک کے لئے راہ گدا میں دیکھ رہا ہو

گر وقت اجل سر تیری چوکھٹ پہ جھکا ہو
جتنی ہو قضا ایک ہی سجدہ میں ادا ہو

ہمسایہء رحمت ہے ترا سایہء دیوار
رتبہ سے تنزل کرے تو ظل ہما ہو

موقوف نہیں صبح قیامت پہ یہی عرض
جب آنکھ کھلے سامنے تو جلوہ نما ہو

دے اس کو دم نزع اگر حور بھی ساغر
منہ پھیر لے جو تشنہء دیدار ترا ہو

فردوس کے باغوں سے ادھر مل نہیں سکتا
جو کوئی مدینہ کے بیاباں میں گما ہو

دیکھا انہیں محشر میں تو رحمت نے پکارا
آزاد ہے جو آپ کے دامن سے بندھا ہو

آتا ہے فقیروں پہ انہیں پیار کچھ ایسا
خود بھیک دیں اور خود کہیں منگتے کا بھلا ہو

ویراں ہوں جب آباد مکاں صبح قیامت
اجڑا ہوا دل آپ کے جلوؤں سے بسا ہو

ڈھونڈا ہی کریں صدر قیامت کے سپاہی
وہ کس کو ملے جو ترے دامن میں چھپا ہو

جب دینے کو بھیک آئے سر کوئے گدایاں
لب پر یہ دعاء تھی میرے منگتے کا بھلا ہو

جھک کر انہیں ملنا ہے ہر اک خاک نشیں سے
کس واسطے نیچا نہ وہ دامان قبا ہو

تم کو تو غلاموں سے ہے کچھ ایسی محبت
ہے ترک ادب ورنہ کہیں ہم پہ فدا ہو

دے ڈالئے اپنے لب جاں بخش کا صدقہ
اے چارہء دل درد حسن کی بھی دوا ہو

Offline ahmed

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1305
  • Reputation: 10
  • Gender: Male
    • Email


Pakistan Zindabad




Offline Allahwala

  • Sr. Member
  • *
  • Posts: 1337
  • Reputation: 6
  • Gender: Male
    • Email


Offline Super boy

  • Moderator
  • *
  • Posts: 4179
  • Reputation: 582
  • Gender: Male
Ghalat Jagah Te Laayii,Ghaltii Sadii Si
Utto'n Keeti Laa Parwayii,Ghaltii Sadi Si
Ohda Kuj Gya Nai Saada Kuj Rehya Nai
Bewafa Naal Layi Yarii Ghaltii Sadii Si...!!!


Offline Farooq

  • Dilse Member
  • *
  • Posts: 553
  • Reputation: 0
    • Email

Offline Ajnabi

  • Super Moderator
  • *
  • Posts: 3083
  • Reputation: 148
  • Gender: Male




Offline asad

  • Full Member
  • *
  • Posts: 413
  • Reputation: 0
    • Email

Offline ambreen

  • Newbie
  • *
  • Posts: 296
  • Reputation: 0
    • Email

Offline Fatima

  • Moderator
  • *
  • Posts: 1590
  • Reputation: 2
  • Gender: Female
  • sAb mOkAdAr Ki BaAt Hi