Author Topic: Ù¾ÛŒ سی بی کا 37 کھلاڑیوں Ú©Ùˆ سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان  (Read 1038 times)

0 Members and 1 Guest are viewing this topic.

Offline Shani

  • Newbie
  • *
  • Posts: 130
  • Reputation: 0
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ میں تبدیلیوں کے بعد نئے کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت 37کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے جبکہ شعیب اختر ، شعیب ملک ،رانا نوید الحسن ،محمد یوسف اور یونس خان کو سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق چیف سلیکٹر محسن حسن خان کی مشاورت کے بعد پی سی بی نے 37کھلاڑیوں کو چار کیٹگریوں اے، بی، سی اور خصوصی سٹیپنڈ کیٹگری میں تقسیم کیا ہے جبکہ سٹیپنڈ کیٹگری انڈر نائٹین اور ڈومیسٹک ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلئے ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کیٹگری اے میں عمر گل ، سلمان بٹ ، دانش کنیریہ ، عبدالرزاق ، محمد آصف ، شاہد آفریدی اور کامران اکمل شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی میں عمر اکمل ، محمد عامر ، سعید اجمل ،فیصل اقبال ، مصباح الحق اور عمران فرحت شامل ہیں ، کیٹگری سی میں فواد عالم ، یاسر عرفات ، محمد حفیظ ، وہاب ریاض اور عبدالرحمن کو رکھا گیا ہے ۔ پی سی بی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والی نئی سٹیپنڈ کیٹگری میں 19کھلاڑیوں کو رکھا گیا جن میں اسد شفیق ، جنید خان ،عامر سجاد ، نوید یاسن ، اظہر علی ،خالد لطیف ، خرم منظور ،تنویر احمد ، سرفراز احمد ، ذوالقرنین حیدر ، عمیر خان ، محمد طلحہ ، شازیب حسن ، عظیم گھمن، حماد اعظم، بابر اعظم، رضا حسن، سرمد بھٹی اور عثمان قادر کے نام شامل ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی پر 19 کرکٹرز کو ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

Offline Leon

  • VIP Member
  • *
  • Posts: 6136
  • Reputation: 126
  • Gender: Male
  • Happy Ending
    • Hum Tum
Tanhai Main Bethe Bethe Gum Ho Jata Hun
Main Aksar Main Nahi Rehta Tum Ho Jata Hun